نگران پنجاب حکومت تحریک انصاف کے اشاروں پر ناچ رہی ہے،شہبازشریف
الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا ہوا ہے 25جولائی کو عام انتخابات کے موقع پر ہمارے مینڈیٹ کوتبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو کسی صورت تسلیم نہیںکریں گے ووٹ کی پرچی کا احترام کیا جائے، ننگے طریقے سے ہمیں دیوار سے لگانا کہاں کا انصاف ہے، رائے عامہ ہمارے حق میں ہے، ہم الیکشن جیت رہے ہیں، اگر الیکشن شفاف ہوئے تو پنجاب، خیبرپختونخوا اور وفاق میں ہماری حکومت ہوگی،پشاور میں ہارون بلور کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد پریس کانفرنس
ہفتہ 21 جولائی 2018 00:00
(جاری ہے)
شہبازشریف نے کہاکہ تحریک انصاف اور نگران پنجاب حکومت ایک ہے، ان میں کوئی فرق نہیں، نگران وزیراعلیٰ کے ریکارڈ اٹھاکر دیکھ لیں، ان کے مسلم لیگ (ن) کیخلاف بیانات ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف ووٹ اور خدمت کی عزت کے لیے آئے، 13 جولائی کو پیمرا نے ہمیں کوریج نہ دینے کے لیے ٹی وی چینلز پر پابندی لگائی لیکن وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔
شہبازشریف نے کہا کہ ووٹ کی پرچی کا احترام کیا جائے، ننگے طریقے سے ہمیں دیوار سے لگانا کہاں کا انصاف ہے، رائے عامہ ہمارے حق میں ہے، ہم الیکشن جیت رہے ہیں، اگر الیکشن شفاف ہوئے تو پنجاب، خیبرپختونخوا اور وفاق میں ہماری حکومت ہوگی۔ان کا کہنا تھاکہ موقع ملا تو ملک کو ترکی اور ملائیشیا کے ہم پلہ لانے کے لیے اپنی جان لگادیں گے، جب مہاتیر محمد نے ملائشیا کو بدل دیا تو ہم اپنے ملک کو کیوں نہیں بدل سکتے، بھارت بھی ہم سے بہت آگے نکل گیا ہے وہ اب ہم سے صرف ایٹمی قوت ہونے کی وجہ سے ڈرتا ہے۔شہبازشریف نے ایک بار پھر عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ انہیں بہتان خان اس لیے کہتا ہوں کہ وہ بہت جھوٹ بولتے ہیں، انہوں نے خیبرپختونخوا میں نہ اسپتال بنایا، نہ سڑکیں، کالج اور فرانزک لیب، اگر وہ کہہ دیں کہ وہ پشاور کو لاہور بنادیں گے تو میں اپنا کیس واپس لے لوں گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے جھاڑوبھی خریداہو تواس کے کاغذات کی بھی جانچ پڑتال ہوتی ہے لیکن نیب کو پشاورکابی آرٹی نظرنہیں آتا جہاں منصوبے کی لاگت38ارب سے 68ارب تک پہنچ گئی لیکن نیب نے کچھ نہیں کیایہ تو شکر ہے کہ پشاورہائیکورٹ نے تحقیقات کے احکامات جاری کردئیے ایک کالے لسٹ والی کمپنی کو ٹھیکہ دیاگیا کیااس کالی لسٹ والی کمپنی کو کالاپانی نہیں بھیجناچاہئے تھا منصوبے کی لاگت میں کیوں اضافہ ہوا اورنہ ہی منصوبہ وقت پرمکمل ہوا مسلم لیگ ن کوحکومت ملتی ہے تو انشاء اللہ اس منصوبے کا افتتاح ہم کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ عدالتی فیصلوں کااحترام کرتے ہیں اور ان کے ہر حکم کی تعمیل کی گئی ہے ن لیگ ووٹ کے تقدس اور بحالی کیلئے تگ ودوکررہی ہے یادرکھ لیں ہمارے مینڈیٹ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو اسے کسی بھی صورت تسلیم نہیں کیاجائے گاقبل ازیں شہبازشریف کی پشاورآمدپرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے وہ بلورہائوس گئے اورہارون بلورکی شہادت پر غلام بلور کے ساتھ تعزیت کااظہار کیا انہوں نے ملک میں دہشتگردی کیخلاف جنگ اور جمہوریت کیلئے بلورخاندان کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.