کچھ نادیدہ قوتیں اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہیں،دھاندلی زدہ الیکشن کو قوم قبول نہیں کریگی‘میاں مقصود احمد
صاف شفاف انتخابات ملک وقوم کی ضرورت ہیں،عوام ایم ایم اے کوکامیاب کرائیں، انتخابی عمل میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف الیکشن کمیشن سخت اقدامات کرے‘صدرمتحدہ مجلس عمل پنجاب وامیر جماعت اسلامی پنجاب کا مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب
ہفتہ 21 جولائی 2018 19:01
(جاری ہے)
کرپٹ عناصر نے گزشتہ الیکشن میں بھی عوام کو بے وقوف بنایاتھااور اب2018کے انتخابات میں بھی وہی دھوکے بازدوبارہ قوم کو سبزباغ دکھارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے باشعور عوام اب جھوٹے اورکرپٹ سیاستدانوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔مسلم لیگ(ن)نے اپنے دور اقتدار میں حقیقی معنوں میں لوگوں کوکوئی ریلیف نہیں دیا۔تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے بھی قوم کومایوس کیا ہے۔ملک میں فحاشی وعریانی کاکلچر عام کرنے کانام تبدیلی رکھ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک سازش کے تحت پری پول رگنگ کاسلسلہ جاری ہے۔کچھ نادیدہ قوتیں اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہیں۔انتخابی عمل میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف الیکشن کمیشن سخت اقدامات کرے۔تمام دینی وسیاسی جماعتوں کوآزادانہ انتخابی مہم چلانے کاموقع ملناچاہئے تاکہ وہ اپنے انتخابی منشور اور پروگرام کو عوام کے سامنے رکھ سکیں۔اس بار بھی انتخابات میں اگردھاندلی ہوئی تو اس کے سنگین نتائج برآمدہوں گے اور دھاندلی زدہ الیکشن کو قوم قبول نہیں کرے گی۔انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کے پاس مکمل پروگرام موجود ہے۔ہم کامیاب ہوکر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ایوان صدر اور وزیر اعظم ہائوس کے اخراجات بھی لوگوں کی فلاح وبہبود پر خرچ کریں گے۔پروٹوکول کلچرکاخاتمہ کریں گے۔کرپشن کا راستہ بند اور کرپٹ عناصرپابند سلاسل ہوں گے۔معیار تعلیم بلند اور لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات مفت فراہم کریں گے اورملک کوحقیقی معنوں میں مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.