Live Updates

چوہدری نثار وزیراعلی پنجاب بننے کیلئے فیورٹ بن گئے

سابق وزیر داخلہ کو ممکنہ طور پر آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد سمیت تحریک انصاف اور ن لیگ کی حمایت بھی مل سکتی ہے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 جولائی 2018 20:48

چوہدری نثار وزیراعلی پنجاب بننے کیلئے فیورٹ بن گئے
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جولائی 2018ء) چوہدری نثار وزیراعلی پنجاب بننے کیلئے فیورٹ بن گئے، سابق وزیر داخلہ کو ممکنہ طور پر آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد سمیت تحریک انصاف اور ن لیگ کی حمایت بھی مل سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انتخابات 2018 کا دنگل لگنے میں محض 4 دن باقی رہ گئے ہیں۔ ایسے میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے کی جانے والی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے۔

خاص کر تحریک انصاف اور ن لیگ مرکز میں حکومت بنانے کیلئے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔ حال میں سامنے آنے والے متعدد سرویز میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے فیورٹ قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ خیبرپختونخواہ میں بھی تحریک انصاف کی فتح کے واضح امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم دوسری جانب پنجاب کے حوالے سے صورتحال زیادہ واضح نہیں ہے۔

شہباز شریف پہلی مرتبہ وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے انتخاب لڑ رہے ہیں، ایسے میں پنجاب میں کون حکومت بنائے گا، اس سوال کا اب تک کوئی واضح جواب نہیں ملا۔ تاہم اب سیاسی تجزیہ کاروں کی رائے میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے فیورٹ بن گئے ہیں۔ پنجاب میں حکومت کرنے کیلئے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ممکنہ طور پر آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد سمیت تحریک انصاف اور ن لیگ کی حمایت بھی مل سکتی ہے۔ جبکہ بدلے میں چوہدری نثار اپنے حمایت یافتہ امیدواروں کی مدد سے عمران خان کو وزیراعظم بنوانے کیلئے تعاون پیش کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات