شیخ رشید کا چیف جسٹس سے این اے 60میں الیکشن ملتوی ہونے کا نوٹس لینے کا مطالبہ
حلقے کے الیکشن کو سازش کے تحت روکا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن نے حلقہ 60کا الیکشن ملتوی کر کے غیر آئینی کام کیا، کوئی طاقت آئین کے تحت الیکشن نہیں روک سکتی،الیکشن کمیشن نے اگر آئینی قدم اٹھایا ہے تو(آج) ہائی کورٹ آکر بتائے، اگر یہ اختیار استعمال کرنا تھا تو کیپٹن (ر)صفدر کے حلقے میں الیکشن ملتوی کیوں نہ ہوئے،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا پریس کانفرنس سے خطاب
اتوار 22 جولائی 2018 21:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ 60کا الیکشن ملتوی کر کے غیر آئینی کام کیا، امید ہے الیکشن کمیشن آئینی راستہ اختیار کرے گا۔
شیخ رشید نے چیف جسٹس آف پاکستان سے این اے 60میں الیکشنملتوی ہونے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور عمران خان کو ہرانے کی سازش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن روکنے کا کوئی شوق نہیں تھا، 500کلو ایفی ڈرین کے کیس پر فیصلہ ہوا جو پہلے 10اور پھر 22جولائی کو کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ اختیار استعمال کرنا تھا تو کیپٹن (ر)صفدر کے حلقے میں الیکشن ملتوی کیوں نہ ہوئی الیکشن کمیشن نے اگر آئینی قدم اٹھایا ہے تو(آج)پیر کو ہائی کورٹ آکر بتائے۔شیخ رشید نے کہا کہ 20لاکھ الیکشن میں لگ چکا ہے،شیخ ہوں مجھے تو رات کو نیند نہیں آرہی،حنیف عباسی جمہوریت کا قیدی نہیں ،منشیات اسمگلنگ میں قید ہواہے،بے شک حنیف عباسی کو جیل سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.