جیکب آباد میں ایم ایم اے امیدواروں کی حمایت میں شاندار ریلی سینکڑوں افراد کی شرکت ،چھ گھنٹے تک مختلف یوسیزکادورہ

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) ایم ایم اے امیدواروں کی حمایت میں شاندار ریلی سینکڑوں افراد کی شرکت چھ گھنٹے تک مختلف یوسیزکادورہ ووٹ کتاب کا،پانی کی قلت اورکالا باغ ڈیم کے خلاف نعرے تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں قومی اسمبلی کیحلقہ این اے 196 پر امیدوار ڈاکٹر اے جی انصاری،پی ایس ٹو ٹھل کے امیدوار سید شاہ محمد شاہ کی حمایت میں تھل شہرسے ایک بڑی انتخابی ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ان کے ہاتھوں میں بینر اورپلے کارڈ تھے جن پر کتاب کو ووٹ دو،پانی کی قلت اور کالاباغ ڈیم کے خلاف نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء نے میر پوربرڑو،جونگل، بختاور پور،توج،شیرواہ،لوگی،باہوکھوسو،مصری پور،ٹھل نو یوسیزسمیت مختلف علاقوں کا گشت کی ریلی چھ گھنٹے تک جاری رہی مختلف مقامات پر ایم ایم اے امیدواروں کا شاندار استقبال کیاگیا اورگل پاشی کی گئی ووٹ دوکے نعرے لگائے گئے مختلف مقامات پر تقاریر کرتے ہوئے ڈاکٹر اے جی انصاری،سید شاہ محمد شاہ،مفتی عبدالشکورکھوسو، باسط شاہ،عبدالمالک گھنیو،میر حسن برڑو، حاجی عباس بلوچ،مولانا عبدالجبار رند،عبدالرزاق بنگلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ مجلس عمل نظام مصطفیٰ کے قیام کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہی ہے حکومت میں آکر کرپٹ لوگوں کا کڑااحتساب کیاجائے گا،نوجوانوں کوروزگار اوربیروزگاروں کو الاؤنس دیں گے عورتوں،بوڑھوں اوربچوںکو بھی الاؤنس ملے گا صنعتیں قائم کرکے روزگارکے مواقع پیداکیے جائیں گے مزدورون،کسانوں اور محنت کشوں کے مسائل حل کیے جائیں گے،بجلی،گیس کی فراہمی کو درست کیاجائے گا،عام اشیاء کے نرخ عوام کے پہنچ تک لائیں گے،انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے کے انتخابی نشان کتاب کو ووٹ دے کر صالح قیادت کو کامیاب کریں تاکہ ملک اورقوم کاپیسہ صحیح استعمال ہو اورعوام خوشحال ہو ایم ایم اے کے امیدواروں نے مطالبہ کیاکہ الیکشن کے نتائج،رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم اور واٹس ایپ کے ذریعے امیدواروں کو بھی دیاجائے تاکہ صاف شفاف الیکشن کاانعقاد یقینی ہوسکے ۔