بلاول بھٹو کا کنگری خیرپور کے پارٹی کارکن یاسر کلھوڑو کی شہادت پر شدید غم کا اظہار

اتوار 22 جولائی 2018 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کنگری خیرپور کے پارٹی کارکن یاسر کلھوڑو کی شہادت پر شدید غم کا اظہار کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ شہید یاسر کلھوڑو اور دیگر کارکنان پر حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیرپور، نوشہرو فیروز، تھرپارکر اور کراچی کی انتظامیہ خاموش تماشائی نہ بنے۔ نگران حکومت کی طرف سے کاروائی نہ ہونا قابل تشویش ہے۔ پیپلز پارٹی نہ پہلے شہادتوں سے ڈری ہے نہ اب ڈرے گی۔شہید یاسر کلھوڑو کے ورثا کا غم ہمارا غم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پارٹی کارکنان پر ہونے والے ظلم کا 25جولائی کو حساب لینگے۔