آزادجموں وکشمیر انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ کے میٹرک کے سالانہ امتحان میں چوہدری فضل الہی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جوناچڑہوئی کانتیجہ 100 فیصد رہا

پیر 23 جولائی 2018 16:32

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء)آزادجموںوکشمیر انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ کے میٹرک کے سالانہ امتحان میں چوہدری فضل الہی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جوناچڑہوئی کانتیجہ 100 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

میٹرک کے امتحان میں شاندار نتیجہ کاسہرا سکول کے صدرمعلم راجہ مطلوب قمراورجملہ سٹاف کے سرہے۔ گورنمنٹ سیکٹرمیں شاندار نتائج حاصل کرنے پراہلیان علاقہ نے صدرمعلم ، اساتذہ کرام اور میٹرک کے طلباء کومبارک باد دیتے ہوئے اس توقع کااظہارکیاہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیاں حاصل کرکے اپنے ادارے ، اساتذہ ، والدین اور ریاست کا نام روشن کریں گے۔