حکومت آزاد کشمیرکو کسی قسم کا ظالمانہ ٹیکس نہیں لگانے دیں گے ‘تاجروں ٹرانسپورٹروں کریش پلانٹ پر کوئی اضافی ٹیکس لگا تو آزاد کشمیر کے عوام برائے راست متاثر ہونگے ‘کوٹلی میں بند کی جانے والی کریش پلانٹ فوری طور پر کھولا جائے

چیئرمین گڈ ٹرانسپورٹ وکریشر پلانٹ ایسوسی آزاد کشمیر حاجی افراہیم خان کی بات چیت

پیر 23 جولائی 2018 16:35

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء)چیئرمین گڈ ٹرانسپورٹ وکریشر پلانٹ ایسوسی آزاد کشمیر حاجی افراہیم خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیرکو کسی قسم کا ظالمانہ ٹیکس نہیں لگانے دیں گے تاجروں ٹرانسپورٹروں کریش پلانٹ پر کوئی اضافی ٹیکس لگا تو آزاد کشمیر کے عوام برائے راست متاثر ہونگے کوٹلی میں بند کی جانے والی کریش پلانٹ فوری طور پر کھولا جائے یا متبادل جگہ فراہم کی جائے کیونکہ ایک کریش پلانٹ پر اٹھنے والے اخراجات 5کروڑ آتے ہیں اور میشن پر 50افراد کو روز گار میسر ہے مشین لگانے سے قبل ماحولیات والوں کو جائزہ لینا چایئے وزیر اعظم اس واقع کا فوری نوٹس لیں بصورت دیگر ہم پہیہ جام کی کال دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی افراہیم خان نے کہا کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور سیکرٹری بلدیات میں تاجروں ٹرانسپورٹروں کریشر پلانٹ مالکان کا اتفاق سے تین ماہ کے لیے ہر قسم کا ٹیکس موخر کرنے کا فیصلہ ہوا تھا اور تین ماہ کے بعد ہونے والی میٹنگ میں اتفاق رائے سے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا تین ماہ سے قبل بلدیات اور لوگل گورنمنٹ کا ادارہ معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرے تاکہ امن اومان کا مسئلہ پیدا نہ ہو بہت جلد پورے آزاد کشمیر میں تاجر ٹرانسپورٹر اور کریشر پلانٹ مالکان ایک ہنگامی اجلاس طلب کر کے مستقبل کا لائحہ عمل یہہ کیا جائے گا اس کے لیے تینوں شعبہ جات کی ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔