راولاکوٹ،بوائز ہائی سکول ہو رنہ میرہ کے اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے حکومت آزادکشمیر کی طرف سے منظور کیے گئے فنڈز ضائع ہونے کا خدشہ

پیر 23 جولائی 2018 20:24

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) بوائز ہائی سکول ہو رنہ میرہ کے اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے حکومت آزادکشمیر کی طرف سے منظور کیے گئے فنڈز ضائع ہونے کا خدشہ ، اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے زمین کی جو کٹائی کی گئی وہ بغیر کسی منصوبہ بندی اور نقشے کے کی گئی جس کی وجہ سے ہور نہ میرہ بازار اور مجاہد آباد تھلہ روڈ کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

عوا م علاقہ اس ساری صورت حال کی وجہ سے تشویش کا شکار ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جن منصوبہ جات کیلئے حکومت فنڈز فراہم کرتی ہے ان کی دیکھ بھال حکومتی اور تعمیراتی محکموں کے ذمہ داران کی ذمہ داری بنتی ہے عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اور متعلقہ اداروں نے نوٹس نہ لیا تو مجاہد آباد تھلہ روڈ کسی بھی وقت اس سلائیڈ کی وجہ سے بند ہوسکتی ہے ۔ جس سے ہزاروں کی آبادی متاثر ہوگی ۔عوام علاقہ نے کہا ہے کہ پراجیکٹ کمیٹی کے ذمہ داران کو بھی چاہیے تھا کہ وہ زمین کی کٹائی کرتے وقت اس بات کا خیال رکھتے کہ سڑک متاثر نہ ہو اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

متعلقہ عنوان :