وادی لیپہ کرناہ کی دھرتی نے گوہر نایاب شخصیات کو جنم دیا،آل پارٹیز الائنس

پیر 23 جولائی 2018 22:12

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) وادی لیپہ کرناہ کی دھرتی نے گوہر نایاب شخصیات کو جنم دیا،آل پارٹیز الائنس،علمی وادبی ،سیاسی و سماجی ،تعلیمی و حکومتی معاملات میں غیر معمولی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا،پسماندہ علاقے کے باسیوں نے نامساعد حالات کے باوجوداپنی حیثیت کا لوہا منوایا،اجلاس کا اعلامیہ ،تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز الائنس لیپہ کرنا ہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید کرناہی ایڈووکیٹ ،پروفیسر عبدالرحمن عباسی،شوکت جاوید میر ،منصور عالم قریشی ،سید اشتیاق بخاری ،شامی پیرزادہ سمیت دیگر نے کہا کہ وادی لیپہ کی مردم خیز دھرتی کے باسی آئندہ بھی ریاست کی بہتری کے لیے ہرپلیٹ فارم پر اپنا کردار اداکریں گے،افضال عالم نے آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی شعبہ اردو میں ٹاپ کر کے علاقہ کا نام روشن کیا ،میڈیا کے پلیٹ فارم سے بھی علاقہ کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،آل پارٹیز الائنس دھرتی کے ایسے ستاروں کی مکمل حوصلہ افزائی کرتی رہے گی جنھوں نے غیر معمولی کارکردگی کی بنیاد پر اپنے علاقے کا نام روشن کیا ،مقررین نے کہا کہ وادی لیپہ نے علمی و ادبی میدان سمیت سیاست و حکومت،وکالت و معاشرت ،تعلیم و تعلم میں ایسے نام پیدا کیے جن پرنہ صرف اس علاقہ بلکہ پوری ریاست کونازہے ،وادی لیپہ آزادکشمیر کا دور افتادہ اور پسماندہ علاقہ ہے ،نامساعد حالات میں وہاں کے باسیوں نے زندگی کے مختلف شعبوںمیں اپنی حیثیت کو منوایاہے جن کے حوصلے اورمحنت قابل داد ہے،آل پارٹیز الائنس ایسے اساتذہ کرام ،طلبہ ،ڈاکٹرز، انجینئرز ،علمی و ادبی شخصیات سمیت تمام ممتاز شخصیات جو حیات ہیں یا رحلت فرما چکے ہیںکی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریبات کا انعقاد کرے گی ،اس حوالے سے جلد باہمی مشاورت سے فیصلے کیے جائیں گے،تقریب میں آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی شعبہ اردو ٹاپ کرنے والے علاقہ کے نوجوان فضال عالم کوہاربھی پہنائے گئے۔

متعلقہ عنوان :