پی پی 191 سے ن لیگی امیدوار قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کی کمپین کرنے لگا

لیگی امیدوار کے بھائیSP نے عوان کو تھریٹ کرکے قومی اسمبلی کا ووٹ بلے کے لئے مانگنا شروع کردیا

پیر 23 جولائی 2018 23:23

پی پی 191 سے ن لیگی امیدوار قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کی کمپین کرنے لگا
پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) پی پی 191 سے ن لیگی امیدوار قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کی کمپین کرنے لگا، لیگی امیدوار کے بھائیSP نے عوام کو تھریٹ کرکے قومی اسمبلی کا ووٹ بلے کے لئے مانگنا شروع کردیا۔بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے این اے 145 سے امیدوار میاں احمد رضا مانیکا نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہاہے کہ ن لیگ کے PP-191 سے امیدوار میاں حیات مانیکا نے ن لیگ کے رائو انیس الرحمان کی طرف سے منعقدہ جلسے کے دوران قومی اسمبلی کے لئے بلے کا ووٹ مانگا، شیر والے بلے کی کمپین چلا رہے ہیں، مجھے حیات مانیکا نے آج تک نہیں کہا کہ میرے ساتھ کہیں چلا، ٹکٹ لیتے وقت میں نے کہا تھا کہ میں اپنے بھائی فاروق مانیکا کو حیات کے حق میں دستبردار کرنے کی کوشش کروں گا، میرا بھائی آزاد ہے میں نے کوشش کی مگر اس نے اپنی کمپین شروع کردی،میرے بھائی نے آج تک میرے ساتھ جلسہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میاں حیات مانیکا کے بھائی ممتاز مانیکا جو کہ سندھ میں SP ہیں اور اب پاکپتن میں آئے ہیں وہ اپنی سرکاری گاڑی پر حیات مانیکا کی کمپین چلارہے ہیں،حیات مانیکا کا بھائی SP سندھ لوگوں کا تھریٹ کرکے قومی اسمبلی کا ووٹ بلے کیلئے ووٹ مانگ رہا ہے اورلوگوں کو دھمکیاں دے رہا ہے کہ آپ نے ووٹ دینا ہے ورنہ بعد میں ہم دیکھ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے کارکنان کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے،حلقہ بہت بڑا ہوچکا ہے جہاں میں نہیں پہنچ سکا وہاں سے لوگ میرے پاس آرہے ہیں اور میری حمایت کررہے ہیں،نگران حکومت پر ہمیں کوئی شکوہ نہیں ہے وہ فیئر الیکشن کروارہے ہیں