باجوڑمیں عام انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل،پولنگ کاسامان سٹاف کے حوالے

منگل 24 جولائی 2018 19:51

باجوڑ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) باجوڑ میں 25 جولائی کے عام انتخابات کے لیے انتظامات کو آخری شکل دی گئی ہیں اور پولنگ اسٹیشنوں کو پولنگ کے سامان کے ترسیل کا کام شروع ہوگیا ہے۔ باجوڑسے قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے چالیس اور این اے اکتالیس کے لیے قائم پولنگ اسٹیشنوں کو انتخابی سامان پولنگ اسٹاف کو حوالے کردئیے گئے۔

بعد ازاں سامان اور پولنگ عملہ کو انتہائی سخت سیکورٹی میں متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں کو پہنچایا گیا۔ اس سے قبل پولنگ اسٹاف سے ڈسٹرکٹ ریٹرنینگ افسیر عبدالامیر خٹک نے حلف لیا۔ پولنگ اسٹاف نے عہد کیا کہ وہ اپنی فرائض انتہائی دیانتداری اور ایمانداری سے ادا کریں گے۔ باجوڑ سے قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے چالیس اور این اے اکتالیس کے لیے کل 336 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 40 میں 175 پولنگ اسٹیشن قائم ہیں۔ ان پولنگ اسٹیشنوں میں چالیس حساس جبکہ 41 انتہائی حساس قرار دئیے گئے ہیں جبکہ حلقہ این اے 41 میں کل 161 پولینگ اسٹیشن قائم یں جس میں 49 حساس اور 103 انتہائی حساس ہیں۔ حلقہ این اے 40 میں کل رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 225579 جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 148400 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 107179 ہیں، حلقہ این اے 41 میں کل ووٹررز کی تعداد 237153 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 140558 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 96595 ہے۔