پر امن سیاسی لوگ ہیں جمہوریت اور جمہوری روایات کے تسلسل پر یقین رکھتے ہیں،

امید ہے پر امن شفاف منصفانہ انتخابات منعقد ہونگے، پی پی رہنماء سید خورشید احمدشاہ

منگل 24 جولائی 2018 23:16

پر امن سیاسی لوگ ہیں جمہوریت اور جمہوری روایات کے تسلسل پر یقین رکھتے ..
سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سکھر کے حلقہ این اے 206 سے امیدوار قومی اسمبلی سیدخورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہم پر امن سیاسی لوگ ہیں جمہوریت اور جمہوری روایات کے تسلسل پر یقین رکھتے ہیں امید ہے کہ پر امن شفاف منصفانہ انتخابات منعقد ہونگے ، گزشتہ شب اپنی اختتامی انتخابی مہم کے دوران پرانا سکھر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مذید کہا کہ کسی سے جھگڑا نہیں چاہتے ، عوام کو انکا مینڈیٹ کے انتخاب کا موقع ملنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کی ہے ، سکھر میں تعمیر و ترقی صحت اور تعلیم کے شعبوں میں منصوبے دیے ہیں یونیورسٹی اور بڑے ہسپتال بنائے ہیں، عوام کارکردگی کی بنیاد پر ایک بار پھر پی پی پی کو کامیاب کریںگے۔