شیخ رشید کا عام انتخابات کے روز بھی عوامی انداز

بزرگ خاتون کو ووٹ دینے کے لیے رام کرنے کی کوشش

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 25 جولائی 2018 09:51

شیخ رشید کا عام انتخابات کے روز بھی عوامی انداز
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2018ء) انتخابات کا دن آن پہنچا ہے اور ملک بھر میں پولنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ بلاتعطل شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔آج قومی اسمبلی کی 270 اور صوبائی اسمبلیوں کی 570 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔اور لوگ بھی اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے نکل پڑے ہیں۔

انتخابات کے روز بھی شیخ رشید کا عوامی انداز دیکھنے میں آیا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید دو سیٹوں پر الیکشن لڑ رہے تھے۔تاہم این اے 60سے الیکشن ملتوی ہو گیا جہاں وہ ن لیگ کے حنیف عباسی کے مد مقابل الیکشن لڑ رہے تھے۔اور اب وہ این اے 62 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔این اے 62کی سیٹ جیتنے کے لیے شیخ رشید اپنی پوری کوشش بھی کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ صبح صبح مختلف پولنگ اسٹیشن پر پہنچ گئے اور ایک برزگ خاتون کو ووٹ دینے کے لیے رام کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے بزرگ خاتون کو بوسہ بھی دیا۔بزرگ خاتون شیخ رشید سے مل کر آبدیدہ ہو گئی۔شیخ رشید نے بزرگ خاتون کو اس بات راضی کرنے کی کوشش کی ووٹ عوامی مسلم لیگ کو ہی دینا ہے۔بزرگ خاتون نے بھی ناشتہ کرنے کے بعد شیخ رشید کو خوب دعئیں دی۔اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس حلقے میں انتخابی مہم کرتے ہوئے انہوں نے 153بار ناشتہ کیا ہے۔یاد رہے عام انتخابات 2018 صوبائی دارلحکومت لاہور کی حلقہ این اے 132 سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری محمد منشاء سندھو اور پی پی پی کی امیدوار ثمینہ خالد گھرکی سمیت15امیدوار میدان میں ہیں، حلقہ این اے 132 پرانےحلقہ این اے 129 اور این اے 130 کے علاقوں پر مشتمل ہے، اس حلقہ کا زیادہ حصہ پرانےحلقہ این اے 130کی علاقوں پر مشتمل ہے، اس حلقہ کے اہم علاقوں میں قومی اسمبلی کا حلقہاین اے 130نئی حلقہ بندیوں کے بعد این اے 132میں تبدیل ہو گیا، اس حلقہ میںبرکی پنڈ، ہڈیارہ گائوں، پنگالی گائوں، ہیئر پنڈ، جاہمن پنڈ، ڈی ایچ اے فیز8، جلو موڑ،کاہنہ نو، بھٹہ چوک، بیدیاں روڈ، گجومتہ، جھلکے گاں،گاگا پنڈاور روڈانوالا گاںشامل ہے، این اے 132 زیادہ تر دیہی علاقوں پر مشتمل ہے۔