منڈی بہا الدین ،خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر 8 پولنگ ایجنٹ گرفتار

بدھ 25 جولائی 2018 14:16

منڈی بہا الدین ،خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر 8 پولنگ ایجنٹ گرفتار
منڈی بہا الدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2018ء) منڈی بہا الدین میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 86 میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر 8 پولنگ ایجنٹس کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خواتین کوگورنمنٹ بوائزپرائمری سکول ممدانہ میں ووٹ ڈالنے سے روکا جا رہا تھا،پولیس نے کارروائی کرکے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے والی8پولنگ ایجنٹس کوحراست میں لے لیا۔