پاک ایران سرحد کے نزدیک دشتک کے علاقے میں پولنگ اسٹا ف کو لے جانے والی فوجی پارٹی پر حملہ ،ْ تین سپاہیوں سمیت چار افراد شہید

ْملٹری پروٹیکشن پارٹی این اے 271 کے پولنگ عملے کو اپنی حفاظت میں لے جارہی تھی ،ْ آئی ایس پی آر

بدھ 25 جولائی 2018 19:05

پاک ایران سرحد کے نزدیک دشتک کے علاقے میں پولنگ اسٹا ف کو لے جانے والی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2018ء) پاک ایران سرحد کے نزدیک دشتک کے علاقے میں پولنگ اسٹا ف کو لے جانے والی فوجی پارٹی پر حملہ کے نتیجے میں تین سپاہیوں سمیت چار افراد شہید ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ رات پاک ایران سرحد کے نزدیک دشتک کے علاقے میں پولنگ اسٹاف کو لے جانے والی فوجی پارٹی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 سپاہیوں سمیت 4 افراد شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملٹری پروٹیکشن پارٹی این اے 271 کے پولنگ عملے کو اپنی حفاظت میں لے جارہی تھی۔