ڈپٹی چیئرمین سینٹ سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے باتھ آئس لینڈ کلفٹن کراچی میں اپنا ووٹ ڈالا

بدھ 25 جولائی 2018 22:33

ڈپٹی چیئرمین سینٹ سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے باتھ آئس لینڈ کلفٹن کراچی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے باتھ آئس لینڈ کلفٹن کراچی میں اپنا ووٹ ڈالا۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج جمہوریت کیلئے تاریخی دن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ جمہوریت پسند ہیں، جمہوریت کیلئے بے نظیر بھٹو، بشیر بلور اور ہارون بلور نے اپنی جانوں کی قربانی دی۔ انہوں نے کہا کہ بم دھماکوں میں شہید ہونے والے لوگوں نے جمہوریت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بروقت انتخاب کا انعقاد اہم سنگ میل ہے، ملک میں جمہوری عمل آگے بڑھ رہا ہے۔