Live Updates

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 سے دانیال عزیز کی اہلیہ کامیاب

لیگی رہنما دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز عزیز نے 66434 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 جولائی 2018 11:07

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 سے دانیال عزیز کی اہلیہ کامیاب
نارووال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2018ء) : مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کی اہلیہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 نارووال سے کامیاب ہو گئیں۔  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 نارووال 1 سے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز عزیز 66434 ووٹ لے کر کامیاب رہیں جبکہ آزاد اُمیدوار میاں طارق انیس 36351 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ یاد رہے کہ عام انتخابات 2018ء کے تحت گذشتہ روز ملک بھر میں پولنگ ہوئی۔

گذشتہ روز دن بھر عوام نے پولنگ اسٹیشنز کا رُخ کیا اور اپنے پسندیدہ اُمیدوار اور جماعت کو ووٹ ڈالا۔ انتخابات 2018ء کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز ہونے والے پاکستان کے عام انتخابات کے سلسلے میں پولنگ شام 6 بجے ہی ختم ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

پولنگ ختم ہونے کے ایک گھںٹے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوا۔

اس سلسلے میں قومی اسمبلی کی 272 میں سے 260 نشستوں کے 20 سے 25 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج بھی سامنے آ چکے ہیں۔ اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف باقی جماعتوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔ قومی اسمبلی کی 272 میں سے 260 نشستوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں سے تحریک انصاف اب تک کل 119، ن لیگ کو 61، پیپلز پارٹی کو 40 جبکہ آزاد اُمیدواروں 16 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

مزید غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے مقابلے میں ن لیگ ایک اور اپ سیٹ شکست کے دہانے پر ہے۔ لیکن کچھ حلقوں میں ن لیگ کو کامیابی بھی ہوئی جس نے ن لیگی کارکنان اور قیادت کو مزید مایوس ہونے سے بچا لیا۔ نارووال سے موصول ہونے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق لیگی رہنما دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز عزیز کامیاب ہو گئی ہیں۔ یاد رہے کہ دانیال عزیز کو توہین عدالت کیس میں نا اہل قرار دے دیا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنی نشست سے اپنی اہلیہ کو الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات