حلقہ این اے 194 راجن پور ۔2 سے پی ٹی آئی کے سردار نصر اللہ دریشک 73 ہزار 225 ووٹ لے کر کامیاب قرار،غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعرات 26 جولائی 2018 19:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 راجن پور ۔2 سے پاکستان تحریک انصاف کے سردار نصر اللہ دریشک 73 ہزار 225 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار حفیظ الرحمن دریشک 64 ہزار 565 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے کلیم الدین ضیاء 11 ہزار 670 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 59.90 فیصد رہی۔