بدترین دھاندلی کے باعث ہمارے جیت کو شکست میں بدل دیا گیا ہے جس ہم تسلیم نہیں کرتے ،مولانا عبدالرشید

جب تک شفاف تحقیقات نہیں کی جاتیں ہمارا حتجاج جاری رہے گا ،امیر جمعیت علماء اسلام باجوڑ

جمعرات 26 جولائی 2018 20:21

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل کے نامزد امیدوار اور جمعیت علماء اسلام باجوڑ کے امیر مولانا عبدالرشید نے کہا کہ بدترین دھاندلی کے باعث ہمارے جیت کو شکست میں بدل دیا گیا ہے جس ہم تسلیم نہیں کرتے ، اس وقت تک ہمارا حتجاج جاری رہے گا ،جب تک شفاف تحقیقات نہیں کی جاتیں ۔ وہ خار بازار میں الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

جے یو آئی باجوڑ کا حلقہ این اے 41 اور حلقہ این اے 40 کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے خاربازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالرشید، حاجی سید بادشاہ اور دیگر مقررین نے کہا کہ الیکشن میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی ہے اور بیٹ کے کامیابی کیلئے سرکاری مشینری کا استعمال کیاگیا جس کے ثبوت ہمارے پاس موجودہیں۔ پولنگ کے دوران ہمارے ووٹرز کو ہراسان کیا گیا ووٹ ڈالنے سے روکا گیا ہمارے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ سٹیشن سے باہر نکال دیا گیا۔ مظاہرے میں کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے مزید کہا کہ ہم بہت جلد اس ظلم کے فیصلے کے خلاف لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔