حلقہ این اے 268 چاغی کم نوشکی/خاران، بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد ہاشم خان 14 ہزار 435 ووٹ لے کر کامیاب، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعرات 26 جولائی 2018 19:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 268 چاغی کم نوشکی/خاران سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد ہاشم خان 14 ہزار 435 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق متحدہ مجلس عمل پاکستان کے محمد عثمان بادینی 12 ہزار 272 ووٹ لے کر دوسرے اور آزاد امیدوار سردار فتح محمد حسنی 7 ہزار 93 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 20.58 فیصد رہی۔