حلقہ این اے 5 اپر دیر سے پاکستان تحریک انصاف کے صاحبزادہ صبغت الله 66545 ووٹ لے کر کامیاب قرار‘ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 01:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 5 اپر دیر سے پاکستان تحریک انصاف کے صاحبزادہ صبغت الله 66545 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے صاحبزادہ طارق الله 57657 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے نجم الدین خان 53967 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 48.26 فیصد رہی۔