Live Updates

حلقہ این اے 105 فیصل آباد V سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار رضا نصر اللہ 77 ہزار 862 ووٹ لے کر کامیاب قرار‘ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 02:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 105 فیصل آباد V سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار رضا نصر اللہ 77 ہزار 862 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد مسعود نذیر 69 ہزار 211 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں محمد فاروق 56 ہزار 540 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 56.84 فیصد رہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات