حلقہ این اے 112 ٹوبہ ٹیک سنگھ II سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد جنید انوار چوہدری ایک لاکھ 25 ہزار 303 ووٹ لے کر کامیاب قرار

جمعہ 27 جولائی 2018 02:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 112 ٹوبہ ٹیک سنگھ II سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد جنید انوار چوہدری ایک لاکھ 25 ہزار 303 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمد اشفاق ایک لاکھ 21 ہزار 31 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ آزاد امیدوار خاور احمد خان 6 ہزار 463 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 59.22 فیصد رہی۔