Live Updates

․حلقہ این اے 116 جھنگ III سے پاکستان تحریک انصاف کے محمد امیر سلطان 90 ہزار 649 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے‘ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 02:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 116 جھنگ III سے پاکستان تحریک انصاف کے محمد امیر سلطان 90 ہزار 649 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد آصف معاویہ 70 ہزار 842 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ آزاد امیدوار صائمہ اختر 48 ہزار 731 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہیں۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 62.15 فیصد رہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات