این اے 222 تھرپارکر 2- سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مہیش کمار ملانی 1,06,630 ووٹ لے کر کامیاب، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 18:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 222 تھرپارکر 2- سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مہیش کمار ملانی 1,06,630 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق جی ڈی اے کے ارباب ذکاء الله 87,251 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ آزاد امیدوار ہیمون 11,893 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 70.91 فیصد رہی۔