عابد باکسر کی جان کے تحفظ کیلئے دائر درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹا دی گئی

جمعہ 27 جولائی 2018 18:48

عابد باکسر کی جان کے تحفظ کیلئے دائر درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2018ء) لاہو رہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر عابد باکسر کی جان کے تحفظ کیلئے دائر درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹا دی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست عابد باکسر کے سسر جعفر رفیع کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ عابد باکسر کو دبئی سے واپس پاکستان لایا گیا ہے ،خدشہ ہے عابد باکسر کو جعلی مقابلے میں قتل کر دیا جائے گا۔عدالت عابد باکسر کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے۔ سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر بھی عدالت کے رو برو پیش ہوئے ۔عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنا ء پرنمٹادی۔