ضلع سجاول کی تین نشستوں پر پی پی پی نے کامیابی حاصل کرلی ،سابق ارکان اسمبلی دوبارہ کامیاب

جمعہ 27 جولائی 2018 20:07

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن کے جاری نتائج میں ضلع سجاول کی تین نشستوں پر پی پی پی نے کامیابی حاصل کرلی ہے اور تینوں سیٹوں پر سابق ارکان اسمبلی دوبارہ کامیاب ہوگئے ہیں،ای سی پی کے جاری کردہ فارم 47 کے مطابق این اے 231 پر ایاز علی شاہ شیرازی کو 129980 ووٹ ملے ،جبکہ دوسرے نمبرپر ایم ایم اے کے مولانامحمد صالح الحداد کو 11177 ووٹ ملے ، حلقے میں میں تین سو ستائیس پولنگ اسٹیشنز پر کل ووٹوں کی تعداد 348864 میں سی45.89 فیصد 160109 ووٹ کاسٹ ہوسکے ، جن میں سے 152824 ووٹ درست جبکہ 7285 ووٹ خارج ہوئے ، اسی طرح این اے 231 کے نیچے دو صوبائی نشستوں میں سے پی ایس 75 پر پی پی پی کے شاہ حسین شاہ شیرازی کو 61407 ووٹ ملے جبکہ دوسرے نمبرپر ایم ایم اے امیدوار مولانامحمد اسماعیل میمن کو 7358 ووٹ ملے ، حلقے کی 172 پولنگ اسٹیشنز پر کل ووٹوں کی تعداد188436میں 43.53 فیصد ووٹ 82028 ووٹ کاسٹ ہوسکے ،جن میں سے 78440 ووٹ درست جبکہ 3588 ووٹ خارج ہوئے ، ضلع کی دوسری صوبائی نشست پی ایس 76 پرپی پی پی کے محمد علی ملکانی کو 49976 ووٹ ملے جبکہ دوسرے نمبرپر تحریک لبیک پاکستان کے غلام محمد نعیمی کو 17831 ووٹ ملے ،حلقے میں 155 پولنگ اسٹیشنز پر کل ووٹوں کی تعداد 160428 میں سے 48.80فیصد ووٹ 78282 ووٹ کاسٹ ہوئے ، جن میں سے 73780 ووٹ درست جبکہ 4502 ووٹ خارج ہوئے تینوں سیٹوں پر پی پی امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی ،عام انتخابات میں ووٹرس کا ٹرن آئوٹ انتہائی کم اور تیس فیصد تک رہنے کے اندازے لگائے جارہے تھے ، عام انتخابات میں پولنگ اسٹیشنز کو دور یااچانک کسی دوسرے علاقے میں شفٹ کئے جانے سے بھی کافی ووٹر حق رائے دہی سے محروم رہ گئے جبکہ ووٹرلسٹوں میں غلط اندراج کی شکایات بھی عام رہیں�

(جاری ہے)