جے بی سعید اسٹوڈیونے ایف پی سی سی آئی اچیومنٹ ایوارڈ، گولڈ میڈل حاصل کرلیا

جمعہ 27 جولائی 2018 21:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) پاکستان میں صارفین کو اعلیٰ ترین بلڈنگ مٹیریل اور ہائوس ہولڈپروڈکٹس فراہم کرنے والے ممتاز ادارے جے بی سعید اسٹوڈیونے چھٹے ایف پی سی سی آئی اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب میںبیسٹ پرفارمنس گولڈ میڈل حاصل کرلیا جو اس ادارے پر صارفین کے بھرپور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔صدر پاکستان ممنون حسین نے جے بی سعید اسٹوڈیو کے چیف ایگزیکٹو آفیسرندیم کشتی والا کومقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں یہ گولڈ میڈل پیش کیا۔

تقریب میں گورنر سندھ محمدزبیرعمر،ایف پی سی سی آئی کے صدرغضنفربلور،سینئرنائب صدر مظہراے ناصر،سارک چیمبر آف کامرس کے نائب صدر افتخار علی ملک، زبیرطفیل،خالدتواب،صوبائی وزیر اطلاعات جمیل یوسف بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

ندیم اے کشتی والا کا شمار ملک کے معروف کاروباری گھرانے سے ہے اور ان کی فیملی نے ملکی معیشت کے استحکام میں ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا۔

گولڈ میڈل وصول کرنے کے بعد جے بی سعید اسٹوڈیو کے چیف مارکیٹنگ آفیسر ندیم کشتی والا کا کہنا تھا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی ہم پر مہربانی ہے کہ اس نے ہمارے ادارے کیلئے اس ایوارڈز سے نوازا ہے،ہم اپنے معزز کسٹمرزکو بہترین سروسز اور پروڈکٹس فراہم کرتے رہیں گے تاکہ پاکستانی صارفین میں ہمارے ادارے کیلئے جو اعتماد قائم ہے وہ برقرار رہے ۔ندیم کشتی والاایف پی سی سی آئی کی جنرل باڈی کے ممبر رہ چکے ہیں جبکہ فیڈریشن کی پاک ہالینڈ بزنس کونسل اور پاک چائنا فرینڈز شپ کے ممبر رہے ہیں،پاکستان ہارڈ ویئرمرچنٹس ایسوسی ایشن کی3بار چیئرمین بھی منتخب ہوچکے اس کے علاوہ کراچی کلب کی مینجنگ کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

وہ پاکستان میں بلڈنگ میٹیریل اور ہائوس ہولڈپروڈکٹس فار ایسٹ،چائنا،اٹلی،جرمنی،امریکا اور دیگر ممالک سے درآمد کررہے ہیں۔ان کے ادارے پر صارفین پر بھرپور اعتمادہے جسکا اظہار ایک بار پھر ایف پی سی سی آئی اچیومنٹ ایوارڈ کے ذریعہ کیا گیا۔