این اے 268 چاغی کم نوشکی کم خاران کے نتائج جاری کردئیے گئے

بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار کے میر ہاشم نوتیزئی نی35361 ووٹ لیکر میدان مار لیا

جمعہ 27 جولائی 2018 21:47

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2018ء) ریٹرننگ آفیسر عبدالباسط بلوچ نے چاغی کم نوشکی کم خاران این اے 268 چاغی کم نوشکی کم خاران کے نتائج جاری کردئیے، بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار کے میر ہاشم نوتیزئی نی35361 ووٹ لیکر میدان مار لیا۔آزاد امیدوار سردار فتح حسنی نے 27769ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ متحدہ مجلس عمل کے انجینئر عثمان بادینی 23700 ووٹ لیکر تیسرے نمبرپر رہے۔

پیپلزپارٹی کے سردار محمدعمر گورگیج 19171 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے جبکہ مسلم لیگ( ن)کے عبدالقادر بلوچ 12853 ووٹ پاکستان تحریک انصاف کے سرداراورنگ زیب رخشانی نے 3016 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔این اے 268 سے کامیاب امیدوار نومنتخب رکن قومی اسمبلی حاجی میر ہاشم نوتیزئی نے نوشکی میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوشکی خاران اور چاغی کے عوام کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

کارکنوں ہمدردوں اور پارٹی کارکنوں کے مشکور ہیں ہماری ہر ممکن کوشش ہوگی کہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں۔ہار جیت جمہوریت کا حصہ ہیں بی این پی کی اولین کوشش یہی ہوگی کہ وہ عوام کے اعتماد پر پورا اترے۔اپنے انتخابی منشور پر قائم ودائم ہیں اور انتخابی منشور کے مطابق لوگوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کرتے رہیں گے۔