Live Updates

پرویزخٹک کو پنجاب اور مرکزمیں حکومت سازی کیلئے اہم ٹاسک سونپ دیا گیا

جمعہ 27 جولائی 2018 22:34

پرویزخٹک کو پنجاب اور مرکزمیں حکومت سازی کیلئے اہم ٹاسک سونپ دیا گیا
نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور نامزد وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی ۔ پرویز خٹک کی پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے دو اور قومی اسمبلی کے دو آزاد ارکان کے ساتھ رابطے ‘چاروں کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر راضی کرلیا۔ پرویزخٹک کو پنجاب اور مرکز میں حکومت سازی کے لے اہم رول دے دیا اور خیبرپختونخوا میں بھی پرویز خٹک حکومت بنائیں گے اور پرویز خٹک ہی خیبرپختونخوا کے دوبارہ وزیر اعلیٰ ہوں گے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی متفقہ طور پر بنی گالہ اجلاس میں منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلی پرویز خان خٹک نے خیبرپختونخوا کے آزا د ارکان سے بھی رابطے کرلئے ہیں اورپانچوں آزاد ارکان نے پرویز خان خٹک کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پرویز خٹک نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ قومی اسمبلی کے دو اور پنجاب اسمبلی کے دوآ زاد ارکان سے ان کا رابطہ ہوچکا ہے اورچاروں تحریک انصاف میں شمولیت کاعندیہ دے دیا ہے۔

چاروں نامزد وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ پریس کانفرنس میں شمولیت کااعلان کریںگے۔ ایک سوال پر کہ آپ وفاقی حکومت کا حصہ بننے جارہے ہیں تو پرویز خٹک نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں میں صوبے میں رہ کر عوام کی خدمت کروں گا۔ اور بحیثیت وزیر اعلیٰ ہی کام کرتا رہوں گا پارٹی کے چیرمین عمران خان سے مشاورت جاری ہے اور انھوں نے بھی یہی ہدایت کی ہے انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کارکنوں اور جنہون نے ہماری حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی کو سراہا اور پی ٹی آئی کی تبدیلی کاپیغام گھر گھر تک پہنچایا۔

اور اسی وجہ سے تحریک انصاف نی2018 انتخابات میں کلین سویپ کیا اور اللہ تعالی نے نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ سندھ پنجاب اور بلوچستان می بھی تحریک انصا ف کوکامیابی دلائی۔ پرویز خٹک نے کہا کہ کارکن کسی قسم کے افواہوں اور قیاس آرائیوں پر کان نہ دھریں اور میڈیا بھی بے پرکیاں نہ اڑائیں تحریک انصاف کے اکثریتی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی صوبے میں مستحکم حکومت اور بڑی کامیابی پر میرے کردار کو سراہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ اپنے ادھورے ایجنڈے کو مکمل کریں گے۔ معلوم نہیں کہ میڈیا کبھی مجھے کبھی وزیر داخلہ اور کبھی وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل بنادیتی ہے یہ وزارتوں کے قلمدان میڈیا کے پاس ہے۔ وزارت اعلی کا قلمدان کانٹوں کی سیج ہے۔ ایوان اورحکومت کو چلاناہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات