Live Updates

نہ جیتیں گے نہ جیتنے دیں گے

تحریک لبیک متعدد اہم ترین حلقوں میں مسلم لیگ ن کی شکست کا باعث بن گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 27 جولائی 2018 22:20

نہ جیتیں گے نہ جیتنے دیں گے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-27جولائی 2018) :نہ جیتیں گے نہ جیتنے دیں گے،تحریک لبیک متعدد حلقوں میں مسلم لیگ ن کی شکست کا باعث بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 کو پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین الیکشن سمجھا جارہا ہے۔اس الیکشن کی خاص بات یہ ہے کہ ان انتخابات کے نتیجے میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ انتقال اقتدار جمہوری انداز سے تیسری حکومت کے سپرد ہوگا۔

اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اب تک 126 سیٹوں پر برتری حاصل کئیے ہوئے ہے جبکہ مسلم لیگ ن 60 سے زائد نشستوں پر آگے ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی 43 سیٹوں پر مضبوط پوزیشن بنائے ہوئے ہیں۔تاہم ایک سیاسی و مذہبی جماعت ایسی بھی ہے جس نے پہلی مرتبہ پاکستانی سیات میں قدم رکھا تھا اور قدم رکھنتے ہی اپنی جگہ بنا لی تھی۔

(جاری ہے)

الیکشن سے قبل یہ کہا جارہا تھا پنجاب اور سندھ میں تحریک لبیک کی پوزیشن مضبوط ہے ۔

دونوں صوبوں کے اکثر حلقوں میں تحریک لبیک پاکستان ملک کی تیسری بڑی سیاسی اور ملک کی پہلی بڑی مذہبی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔جبکہ دونوں صوبوں میں 13 حلقے ایسے بھی ہیں جہاں جہاں تحریک لبیک کا ووٹ بینک بڑی سیاسی جماعتوں سے زیادہ ہوگا۔خبر یہ بھی تھی کہ تحریک لبیک بڑی جماعتوں کا ووٹ بینک توڑے گی اور پنجاب میں مسلم لیگ ن اس براہ راست متاثر ہو گی اور ہوا بھی ایسا ہی ۔

تحریک لبیک این اے 131خواجہ سعد رفیق کے حلقے سمیت اہم ترین حلقوں میں مسلم لیگ ن کی شکست کا باعث بن گئی۔مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک جن 13 حلقوں میں ہاری ان میں سے 11 پاکستان تحریک انصاف نے جیتیں۔این اے 131 میں عمران خان نے خواجہ سعد رفیق کو 6 سو ووٹوں سے ہرایا جب کہ اس حلقے میں تحریک لبیک نے 9700ووٹ حاصل کئیے۔راولپنڈی میں شاہد خاقان عباسی 11ہزار ووٹوں سے ہارے اور وہاں تحریک لبیک نے 27 ہزار ووٹ حاصل کئیے۔

اس کے علاوہ فیصل آباد کے 3 اہم ترین حلقوں میں بھی مسلم لیگ ن تحریک لبیک کے باعث ہاری ۔عابد شیر علی 12سو ووٹوں سے ہارے جبکہ تحریک لبیک نے ہزاروں ووٹ حاصل کئیے۔رانا افضل 6 ہزار ووٹوں سے ہارے اور تحریک لبیک نے 11ہزار ووٹ حاصل کئیے۔سائرہ تارڑ 8 ہزار ووٹوں سے ہاریں جہاں تحریک لبیک نے 44 ہزار ووٹ حاصل کیا۔اس طرح کل 13حلقوں سے مسلم لیگ ن کو تحریک لبیک کے باعث جیتی ہوئی سیٹیں ہارنا پڑیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات