عام انتخابات ،ْ سب سے زیادہ ووٹ ڈالنے کے معاملے میں حافظ آباد سبقت لے گیا ،ْ تعداد چار لاکھ چار ہزار 723ہے

ہفتہ 28 جولائی 2018 14:06

عام انتخابات ،ْ سب سے زیادہ ووٹ ڈالنے کے معاملے میں حافظ آباد سبقت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے اٴْن حلقوں کی تفصیلات جاری کردیں جہاں 25 جولائی کو عام انتخابات کے سلسلے میں سب سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ ووٹ حافظ آباد کے حلقے این اے 87 میں ڈالے گئے، جن کی تعداد 4 لاکھ 4 ہزار 723 ہے اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری شوکت علی بھٹی کو کامیابی ملی۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبر پر اٹک کا حلقہ این اے 56 رہا، جہاں تین لاکھ 99 ہزار 349 ووٹ ڈالے گئے، یہاں سے پی ٹی آئی کے طاہر صادق نے کامیابی حاصل کی ،ْاس کے علاوہ این اے 17 ہری پور میں 3 لاکھ 43 ہزار 442 ووٹ کاسٹ کیے گئے، اس حلقے سے پی ٹی آئی کے عمر ایوب نے قومی اسمبلی کی نشست جیتی۔این اے 114 جھنگ میں 3 لاکھ 7 ہزار 719ووٹ ڈالے گئے، اس حلقے سے بھی پاکستان تحریک انصاف کے صاحبزادہ محمد محبوب سلطان کامیاب قرار پائے جبکہ این اے 146 پاک پتن میں 3 لاکھ 7 ہزار 419 ووٹ ڈالے گئے، اس حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے رانا ارادت شریف خان نے کامیابی حاصل کی۔