قومی اسمبلی کے حلقے این اے 259، 270 اور 32 کے سرکاری نتائج جاری ،ْشاہ زین بگٹی بھی کامیاب

ہفتہ 28 جولائی 2018 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 32، 259 اور 270 کے سرکاری نتائج جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 259 اور این اے 270 جب کہ خیبرپختونخوا سے این اے 32 کے سرکاری نتائج جاری کردیئے ہیں ،ْسرکاری نتیجے کے مطابق این اے 259 ڈیرہ بگٹی کوہلو سے جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے 22 ہزار787ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار میر طارق محمود کھیتران 21ہزار 213 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 270 سے بلوچستان پنجگور سے بلوچسان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے احسان اللہ ریگی نے 18ہزار 568ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے محمد حنیف نے 16 ہزار 40 ووٹ لے کر شکست کھائی۔ اس کے علاوہ این اے 32 کوہاٹ کے سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے شہریار آفریدی 82 ہزار 248 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ متحدہ مجلس عمل کے گوہر محمد خان نے 47 ہزار 412 ووٹ لیے۔