Live Updates

ڈاکٹر یاسمین راشد الیکشن ہار کر بھی پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں

پی ٹی آئی کی مخصوص 37 نشستوں کی فہرست میں یاسمین کا پہلا نمبر

ہفتہ 28 جولائی 2018 17:36

ڈاکٹر یاسمین راشد الیکشن ہار کر بھی پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر جن 27 خواتین کے ناموں کی فہرست الیکشن کمیشن کو فراہم کی تھی انہیں خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب کر لیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں لاہور سے حلقہ این اے 125 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنے والی پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد الیکشن ہار کر بھی جیت گئی ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد کا خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی پی ٹی آئی کی خواتین کی فہرست میں پہلا نمبر ہے، منتخب ہونے والی 27 خواتین میں سے 26 خواتین پہلی مرتبہ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں جائیں گی، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرنے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں، پی ٹی آئی کے حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد بھی پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب میں حکومت بنانے کی صورت میں وزیراعلیٰ پنجاب کی دوڑ میں شامل ہیں، جنہیں آئین کے آرٹیکل 131 کے تحت پنجاب کا وزیراعلیٰ بنایا جا سکتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات