عوام فیصلہ کرتی ہے فوج دفاع کرتی ہے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں انتخابی عمل کے دوران شہید و زخمی ہونےوالوں کو خراج تحسین پیش کیاگیا،کانفرنس میں خطے،ملک کی اندرونی اوربیرونی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 1 اگست 2018 15:58

عوام فیصلہ کرتی ہے فوج دفاع کرتی ہے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اگست 2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرس کے دوران الیکشن کمیشن کی مدد پر آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر کو سراہاگیا،الیکشن کمیشن کی مدد پر فیلڈ فارمیشنز کو بھی سراہا گیا،انتخابی عمل کے دوران شہید و زخمی ہونےوالوں کو خراج تحسین پیش کیاگیا،کانفرنس میں خطے،ملک کی اندرونی اوربیرونی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

کانفرنس میں افغانستان کے ساتھ فوجی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔آرمی چیف کا کہنا ہے کہ عوام فیصلہ کرتی ہے فوج دفاع کرتی ہے۔علاقی اور داخلی سیکیوڑی پر بھیب تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کو مزید تقویت دی جائے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مثبت نتائج حاصل ہوئے۔

قومی فرض کی انجام دہی میں پاک فوج کے ساتھ تعاون کرنے پر عوام کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔آرمی چیف نےانتخابی عمل کے دوران پاک فوج کے کردار کو بھی سراہا۔کانفرس کے دوران خطے کی سیکیورٹی ملکی کی اندورنی و بیرونی سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا گیا۔یاد رہے الیکشن 2018ء کے دوران پاک فوج نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دئیے۔اور ملک بھر میں پر امن نتخابات کو یقینی بنایا گیا ۔

اس دوران پاک فوج کے 5 جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔الیکشن کے سامان کی ترسیل کے بعد پاک فوج کے جوانوں کی گاری کھائی میں گر گئی تھی جس سے 5 فوجی شہید ہو گئے تھے۔آرم،ی چیف نے انتخابی عمل میں شہید ہونے والے اور زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔اور کہا کہ عوام فیصلے کرتی ہیں لیکن اس کا دفاع کرنا فوج کا کام ہے۔