Live Updates

خواجہ سعد رفیق نے شیخ رشید کو ناٹی بوائے قراردے دیا

ناٹی بواۓ! سارے تَن توآپ کیساتھ تھے، پھر بھی خوش نہیں،شیخ رشید نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے اکیلے الیکشن میں سب کوشکست دی۔ ن لیگی رہنماء خواجہ سعد رفیق کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 3 اگست 2018 19:39

خواجہ سعد رفیق نے شیخ رشید کو ناٹی بوائے قراردے دیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 اگست 2018ء) : مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے شیخ رشید کو ناٹی بوائے قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ناٹی بواۓ! سارے تَن تو آپ کے ساتھ تھے،پھر بھی خوش نہیں،منافقت جھوٹ بد دیانتی اوربہروپ پی ٹی آئی کا ٹریڈ مارک ہے،عمران نیازی بہانے چھوڑو تھیلے کھلواؤ جان چھڑاؤ۔ انہوں نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ناٹی بواۓ! سارے تَن تو آپ کے ساتھ تھے، پھر بھی خوش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ این اے 131 میں متوقع ری کاؤنٹنگ کے حکُم سے بچنے کے لئے عمران نیازی کے حیلے بہانے بابر اعوان دوسرے دن بھی عدالت عالیہ میں پیش نہ ھوۓ کتنی تاریخیں مانگو گے جھوٹو۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ این اے 125 میں 40000 ووٹ کی شکست کو چیلنج کرنے والے خود 600 ووٹ کی ری کاؤنٹنگ سے بھاگ رہے ہیں 5 سال بعد ھی سہی سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ این اے 125 میں کوٸ دھاندلی نہیں ھوٸ دوسروں پر بہتان لگانے والا خود دھاندلی زدہ وزیر اعظم بننا چاہتا ھے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آٸ کے ہاتھ اور منہ سب دھاندلی سے رنگے ہوۓ ہیں ملک پر بے شرموں کی حکومت بنانے کی تیاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ منافقت جھوٹ بد دیانتی اور بہروپ پی ٹی آئی کا ٹریڈ مارک ہے۔ عمران نیازی بہانے چھوڑو تھیلے کھلواؤ جان چھڑاؤ۔ واضح رہے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اس ملک کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام کرپٹ نااہل لیڈر شپ اکٹھی ہوگئی ہے۔ باتیں کرنے والے وہی لوگ ہیں۔ اچکزئی کوکس نے ہرایا ہے؟ اچکزئی کوفضل کو پی ٹی آئی نے نہیں بلکہ جے یوآئی ف کے رہنماء نے شکست د ی ہے۔تحریک انصاف نے اکیلے ان سب کو مرکز اورصوبوں میں شکست دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے عام آدمی کی تقدیر بدلنا چاہتا ہے۔عمران خان وقت اور ملک کی ضرورت ہے۔

اپوزیشن اپنے فیصلوں پرازسرنو غور کرے ۔عمران خان کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ اپوزیشن کوکچھ نہیں ملے گا بلکہ اس سے جمہوریت کونقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ کابینہ اور وزیراعلیٰ کے نام معلوم ہیں لیکن بتا نہیں سکتا۔سوموار کوکابینہ کا فیصلہ ہوجائے گا۔ عمران خان نے مجھے امانت کے طور پرنام دیے ہیں لیکن بتا نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے ہارنے کے بعدمیں اکیلا ہی پاکستانی لیڈر ہوں جوسب سے زیادہ وزیر اور الیکشن جیتا ہوا ہوں۔ اپوزیشن اور حکمرانی میں فرق ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کوابھی وزیراعظم کاحلف اٹھانے دو۔ مسلم لیگ ن میں بڑافاروڈ بلاک بنے گا۔اسحاق ڈار سمیت کئی سلطانی گواہ ہوں گے۔اس پارٹی کے اندر ہی جوڈوکراٹے ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات