Live Updates

عمران خان نے پہلے دن ہی کہا تھا میں بہت بہادر ہوں اور آگے جاسکتی ہوں ،ْزرتاج گل

سسٹم تبدیل کر نے کیلئے قبائلی علاقے سے باہر نکل آئی ہوں ،ْ منافق اور بزدل نہیں ،ْ پاکستان کو تبدیل کر نے میں حصہ ڈالونگی ،ْ انٹرویو مجھے کسی پروٹوکول کی ضرورت نہیں، ڈیرہ غازی خان میں خود گاڑی ڈرائیو کرکے گلی محلے کی صورتحال دیکھوں گی ،ْ رہنما پی ٹی آئی

منگل 7 اگست 2018 13:12

عمران خان نے پہلے دن ہی کہا تھا میں بہت بہادر ہوں اور آگے جاسکتی ہوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی نومنتخب رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر نے کہاہے کہ وہ سسٹم تبدیل کرنے کے لیے قبائلی علاقے سے باہر نکل کر آئی ہیں اور بتانا چاہتی ہیں کہ خواتین بھی مرد لیڈر کی طرح کام کر سکتی ہیں ۔ ایک انٹرویومیں زرتاج گل وزیر نے کہا کہ میں منافق اور بزدل نہیں بلکہ پاکستان کو تبدیل کرنے میں حصہ ڈالوں گی۔

34 سالہ زرتاج گل کے والدین کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے ،ْانہوں نے اپنی تعلیم لاہور سے حاصل کی اور پھر تحریک انصاف میں بطور رضاکار شمولیت اختیار کی۔انٹرویو کے دوران انہوںنے کہاکہ قبائلی ہونے کی وجہ سے ان کی طبیعت جنگجوانہ ہے اور آدھے سے زیادہ ووٹ انہیں تقریر کی وجہ سے ملتے ہیں۔

(جاری ہے)

زرتاج گل نے بتایا کہ وزیرستان اور جنوبی پنجاب پسماندگی کا شکار ہیں جبکہ فاٹا کے لوگ سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں لیکن ان کی خدمات کو تسلیم نہیں کیا جاتا۔

سیاست میں انٹری کے حوالے سے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ میں بتانا چاہتی تھی کہ خواتین بھی مرد لیڈر کی طرح کام کر سکتی ہیں۔زرتاج گل کے مطابق عمران خان نے مجھے پہلے دن ہی کہا کہ میں بہت بہادر ہوں اور آگے جاسکتی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ لوگ مجھے کہتے ہیں دھی رانی آگئی ہے اور میرا جذبہ دیکھ کر لوگ اپنی بیٹیوں کے نام زرتاج گل وزیر رکھتے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے حوالے سے زرتاج گل نے بتایا کہ عمران خان کے ناقدین انہیں نہیں جانتے، میں شروع دن سے انہیں بطور لیڈر جانتی ہوں، وہ ایک انتہائی سادہ اور دور اندیش لیڈر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نہ جھکتے ہیں اور نہ بکتے ہیں، وہ کرپٹ نہیں، نہ کرپشن کرنے دیں گے بلکہ پاکستان کے ایک ایک پیسے کی حفاظت کریں گے۔ زرتاج گل نے کہا کہ مجھے کسی پروٹوکول کی ضرورت نہیں، ڈیرہ غازی خان میں خود گاڑی ڈرائیو کرکے گلی محلے کی صورتحال دیکھوں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات