Live Updates

عوام کی تقدیربدلنے کاوقت آن پہنچا‘ پی ٹی آئی کادورحقیقی معنوں میں عوامی دورہوگا, چوہدری جاویداقبال وڑائچ

بدھ 8 اگست 2018 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) رحیم یارخان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 179 سے پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب رکن چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ ملک کے عوام کی تقدیربدلنے کاوقت آن پہنچا‘ پی ٹی آئی کادورحقیقی معنوں میں عوامی دورہوگا۔بدھ کو یہاں بنی گالہ میں پی پی262سے ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید کے ہمراہ تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دنیابھر سے عمران خان کووزیراعظم نامزدہونے کے فیصلے پرمسرت کااظہار کیاجارہا ہے جو خوش آئندہے ‘ ملک کی خارجہ وداخلہ پالیسیوں میں بہتری سمیت تعمیرترقی کے سفرکوتقویت ملے گی‘ جنوبی پنجاب کے عوام سے کیے وعدے ضرورپورے ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ملک کے عوام کواپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے جوشعوردیاآج انتخابات میں کامیابی نے ثابت کردیاکہ عوام کی نظریں اپنے مسائل کے حل اورملک کی بہتری کے لیے عمران خان پرمرکوزہیں‘ انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب بالخصوص ضلع رحیم یارخان کی پسماندگی بارے بخوبی آگاہ ہیں اورہماری اولین ترجیح ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کودرپیش محرومیوں کے ازالے کے لیے اقدامات اٹھائیں‘ ایم این ایزوایم پی ایزبھی اپنے حلقوں کی پسماندگی کودورکرنے کے لیے جدوجہدکریں گے انشاء اللہ اب عوام کوان کے حقوق دیں گے ‘ تعلیم ‘ صحت کے شعبوں میں جدت لانے کے ساتھ ساتھ دیگربنیادی ضروریات بھی عوام تک بہم پہنچائیں گے‘ قبل ازیں چوہدری جاویداقبال وڑائچ اورچوہدری آصف مجید نے جہانگیرترین سے کامیابی پرمبارکباد وصول کی اورسیاسی صورتحال بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات