چیف الیکشن کمشنر نے ایاز صادق کو اوقات یاد دلا دی

ایاز صادق الیکشن کے دن ہمیں اوقات دکھا رہے تھے آج وہ خود یکھ لیں کہ ان کی اپنی اوقات کیا ہے،چیف الیکشن کمشنر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 9 اگست 2018 12:55

چیف الیکشن کمشنر نے ایاز صادق کو اوقات یاد دلا دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09اگست 2018ء) چیف الیکشن کمشنر نے ایاز صادق کو اوقات یاد دلا دی ۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کرنے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سماعت کی۔ ایاز صادق سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس میں چیف الیکشن کمشنر نے سخت ریمارکس دئیے۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر ایاز صادق کا ویڈیو کلپ چلایا گیا، چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ایاز صادق الیکشن والے دن ہمیں اوقات دکھا رہے تھے۔آج ایاز صادق دیکھ لیں ان کی کیا اوقات ہے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے وکیل کامران مرتضی نے معافی مانگ لی۔

(جاری ہے)

کامران مرتضی کا کہنا تھا کہ وہ ایاز صادق کی طرف سے معافی مانگتے ہیں۔

جب کہ پی ٹی آئی کے رہنما پرویز خٹک نے بھی ناشائستہ زبان کے استعمال پر الیکشن کمیشن سے معافی مانگی ہے۔ جس پر دونوں کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے دوران ایازصادق، پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف ناشائستہ زبان کے استعمال کا از خود نوٹس لیا تھا۔ یاد رہےالیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر قومی اسمبلی کے 6 حلقوں کے نوٹیفکیشن روکے ہیں جب کہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر قومی اسمبلی کے ایک حلقے کا نوٹیفکیشن روکا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 129 سے ایاز صادق کی کامیابی کا مشروط نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے اور ان کے خلاف بھی الیکشن کمیشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کا کیس زیر سماعت ہے