Live Updates

پی ٹی آئی میں کئی دھڑے بن چکے ،

لوگوں کی امیدیں دم توڑ چکی ہیں ‘عابد حسین صدیقی

جمعرات 9 اگست 2018 15:05

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف لوٹوں اور بگوڑوں کی جماعت بن چکی ہے ،تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن اپنی قیادت سے سخت نالاں ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف میں اب کئی دھڑے بن چکے ہیں جو تحریک انصاف کے زوال کا سبب بننے والے ہیں،تحریک انصاف سے وابستہ لوگوں کی امیدیں دم توڑ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی بصیرت سے نابلد ہیں انہیں سیاست کی تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت ہے عمران کی ہٹ دھرمی اور گالم گلوچ کے رویے نے ملک میں سیاسی بحران پیدا کر دیا ہے اکثریت حاصل کرنے کے باوجود تحریک انصاف حکومت بنانے سے قاصر ہے۔ تحریک انصاف میں دھرے بندی اور ٹوٹ پھوٹ شروع ہو چکی ہے تحریک انصاف نے خریدوفروخت کی سیاست میں پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات