Live Updates

حسین نواز اور علیم خان میں کیا رشتہ ہے،رہنما تحریک انصاف نے دلچسپ انکشاف کرڈالا

میں اور حسین نواز گورنمنٹ کالج میں ہم جماعت تھے ،مزے کی بات یہ ہے ہم تب بھی ایک دوسرے کے مخالف تھے کیونکہ میں پکا جیالا تو حسین نواز وزیر اعظم جے صاحبزادے تھے، علیم خان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 9 اگست 2018 23:13

حسین نواز اور علیم خان میں کیا رشتہ ہے،رہنما تحریک انصاف نے دلچسپ انکشاف ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09اگست 2018ء) حسین نواز اور علیم خان میں کیا رشتہ ہے،رہنما تحریک انصاف نے دلچسپ انکشاف کرڈالا۔ میں اور حسین نواز گورنمنٹ کالج میں ہم جماعت تھے ،مزے کی بات یہ ہے ہم تب بھی ایک دوسرے کے مخالف تھے کیونکہ میں پکا جیالا تو حسین نواز وزیر اعظم جے صاحبزادے تھے۔تفصیلات کے مطابق ہمیں پاکستانی سیاست میں اکثر سیاسی حریف ایسے ملتے ہیں جو کبھی آپس میں گہرے دوست ہوا کرتے تھے۔

ان میں ایسے بھی لوگ ہیں جو ایک ہی تعلیمی ادارے میں اور ایک ہی جماعت میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں۔ان میں سے مشہور چوہدری نثار ، ایاز صادق اور عمران خان ہیں جو ایک دوسرے کے ہم جماعت تھے اور اب ایک دوسرے کے سیایس حریف ہیں۔ایسا ہی کچھ رشتہ حسین نواز اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان میں بھی نکلا۔

(جاری ہے)

علیم خان آج نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ میں اور حسین نواز گورنمنٹ کالج میں ایک دوسرے کے ساتھ پڑھتے تھے اور ہم جماعت بھی تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مزے کی بات یہ ہے کہ ہم تب بھی ایک دوسرے کے مخالف تھے۔میں اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا بڑا پکا جیالا تھا اور حسین نواز اس وقت بھی وزیر اعظم پاکستان کے بیٹے تھے۔انکا کہنا تھا کہ یہ 1992 کی بات ہے جب نواز شریف پہلی مرتبہ وزیر اعظم بنے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات