اسلام آباد کی دو بہنوں کا ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈ جمع کروانے کا انوکھا انداز

دونوں بہنوں نے گھر کے باہر کھانے پینے کی اشیاء کا اسٹال لگایا اور 52 ہزار روپے اکھٹے کر کے رقم ڈیموں کے لیے بنائے گئے فنڈ میں جمع کروا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 10 اگست 2018 12:01

اسلام آباد کی دو بہنوں کا ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈ جمع کروانے کا انوکھا ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2018ء) سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے احکامات جاری کیے تو پاکستان بھر کے لوگوں نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے بنائے گئے فنڈ میں عطیات جمع کروانے کا سلسلہ شروع کر دیا جس میں 10 لاکھ روپے کا سب سے پہلا حصہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے خود ڈالا، جو انہوں نے اپنی جیب سے دئے۔

لیکبن ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے لیےسب سے زیادہ پر عزم بچے دکھائی دیتے ہیں،ایسی ایک مثال دو بہنوں نے قائم کی۔ اسلام آباد کی دو بہنوں نے ’بھاشا اور مہمند ڈیمز‘ کے لیے فنڈ جمع کروانے کے لیے ایک ایسا انداز اپنایا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کی دو بہنیں ’زینیااور زونیرہ‘ کی جانب سے ’دیا مر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیمز‘ کے لیے فنڈز جمع کرنے کا ایک انوکھا طریقہ اختیار کیا گیا ہے دونوں بچیوں نے اپنے گھر کے باہر کھانے پینے کی اشیاء کا اسٹال لگایا اور اس سے جمع ہونے والی رقم کو ڈیمز کے لیےجمع کرادیا ہے۔

(جاری ہے)

10 زینیا اور 8 سالہ زونیرہ کا کہنا ہے کہ اس اسٹال سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ڈیمز کے لیے قائم کردہ فنڈز میں جمع کروائیں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زینیا کا کہنا تھا کہ انہوں نے سب سے پہلےاپنی والدہ ’حرا یاسر‘ سے اس آئیدئیے پر تبادلہ خیال کیا جس پر انہوں نے اپنی بیٹی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے یہ سٹال لگانے میں بھی مدد فراہم کی۔دونوں بہنوں کی طرف سے لگائے کے سٹال پر لیموں کا پانی بھی موجود تھا۔یہاں پر حیران کن بات یہ ہے کہ دونوں بہنوں نے ایک سٹال لگا کر دو دن میں 52ہزار روپے اکھٹے کیے۔بچیوں کے والد کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت ایک سنگین مسئلہ ہے جس سےمتعلق ہمیں اپنے بچوں میں شعور اجاگر کرنا ہو گا۔