Live Updates

عمران خان سے بنی گالہ میں بھارتی ہائی کمشنرکی ملاقات

دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال،انتخابات میں کامیابی پربھارتی وزیراعظم کامبارکبادکا پیغام،بھارتی ہائی کمشنر نے عمران خان کوبھارتی کرکٹ ٹیم کے دستخط شدہ بلے کا تحفہ بھی دیا۔ذرائع پی ٹی آئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 10 اگست 2018 17:10

عمران خان سے بنی گالہ میں بھارتی ہائی کمشنرکی ملاقات
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے ملاقات کی،جس میں بھارتی ہائی کمشنر نے عمران خان کوبھارتی وزیراعظم کی جانب سے انتخابات میں کامیابی کی مبارکباد پیش کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے آج بنی گالہ میں بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ بھی موجود تھے۔اس موقع پربھارتی ہائی کمشنر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوانتخابات میں کامیابی پرمبارکباد کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں شیریں مزاری، شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری بھی موجود تھے۔ملاقات میں بھارتی ہائی کمشنر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوانتخابات میں کامیابی پر مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔

(جاری ہے)

بھارتی ہائی کمشنر نے عمران خان کوبھارتی کرکٹ ٹیم کے دستخط شدہ بلے کا تحفہ بھی دیا۔ نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بھارتی ہائی کمشنر کے درمیان ملاقات میں پاک بھارت تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔واضح رہے تحریک انصاف نے انتخابات 2018ء میں بڑی جماعتوں کو شکست دے کرکامیابی حاصل کی ہے۔

انتخابات میں دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن ، اور تیسرے نمبر پر پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔تحریک انصاف نے وفاق اور سندھ کے علاوہ باقی تین صوبوں میں حکومت سازی کیلئے نمبرز گیم بھی پوری کرلی ہے۔ترجمان پی ٹی آئی نے بتایا کہ عمران خان 18اگست کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اسی طرح وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 23 آزاد ارکان اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ 13اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہے ۔جس کے پیش نظر پی ٹی آئی نے تمام اتحادیوں کا اجلاس بلایا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان تمام اتحادیوں کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے اسد قیصر اور گورنر پنجاب کیلئے چوہدری سرور کو نامزد کردیا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو نامزد کیا گیا ہے۔جبکہ پی ٹی آئی نے کے پی میں بھی محمود خان کووزیراعلیٰ نامزد کردیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات