اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداںنے کھجور کا پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا

جمعہ 10 اگست 2018 18:14

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کلرسیداں علی اکبر بھنڈر نے گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کلرسیداں میں کھجور کا پودا لگا کر تحصیل کلرسیداں میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سکول میں صفائی کی مہم کو بہت سراہا۔ سکول میں موجود مختلف آرائشی پودوں کو پسند کیا اور سکول کے ماحول کو دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل کلرسیداں سہیل رضا، تحصیلدار ملک طارق میر، سی او خالد رشید، ممتاز علی، ارشد بھٹی اور دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔