کانگو وائرس کی روک تھام کیلئے چیچڑوں سے متاثرہ جانوروں کا ضلعی حدود میں داخلہ روکنے کیلئے چیک پوسٹیں قائم

جمعہ 10 اگست 2018 18:46

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) کانگو وائرس کی بیماری کی روک تھام کیلئے اقدامات چیچڑوں سے متاثرہ جانوروں کا ضلعی حدود میں داخلہ روکنے کیلئے چیک پوسٹیں قائم ضلع کی تمام داخلی راستوں پر سپرے کیلئے کیمپ لگا دیئے گئے جاتلاں ڈھیری وٹاں ہزاری مغلورہ نند پور بڑھنگ پنڈی جہونجہ ڈھلہ اور مناور کے داخلی راستوں پر ڈیوٹی کیلئے ویٹرنری افسران کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی مویشیو ں کی منڈیوں میں بھی کیمپ قائم کیے جائیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر انیمل ہیلتھ اینڈ ویٹرنری سروسزضلع بھمبر ڈاکٹر خالد قیوم بٹ نے بھمبر پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہر سال عید الاضحی کے موقع پر سنت ابراہیمی کی پیروی کیلئے مسلما ن قربانی کیلئے بڑے پیمانے پر خریدو فروخت کرتے ہیں جانوروں کی نقل و حمل کے دوران بیماریوں کے پھیلائو کا خدشہ ہوتا ہے اگرچہ ضلع بھمبر میں کانگو وائرس سے متاثرہ کسی بھی مریض کی کوئی اطلاع نہیں ہے تا ہم حفظ ما تقدم کے تحت محکمہ لائیو سٹاک کے قربانی کے جانوروں کے چیچڑوں سے پا ک کرنے کیلئے ضلع کے تمام داخلی راستوں پر ملازمین کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے جہاں فروخت کیلئے آنے والے تمام جانوروں کا مکمل معائنہ کیا جائے گا اور سپرے کے بعد ضلع میں داخلہ کی اجازت دی جائے گی اس کے علاوہ ضلع میں قائم مویشی منڈیوں میںکیمپ لگائے جا رہے ہیں جہاں چیچڑوں سے متاثرہ جانور نظر آئے گا اسے سپرے کیا جائے گا اور دیگر مرض میں مبتلا جانور کا موقع پر اعلاج کیا جائے گا انہوں نے عوام علاقہ پر زور دیا کہ بلا خوف و جھجک سنت ابراہیمی کی پیروی کیلئے جانور خریدیں او ر کسی بھی مشکل یا پریشانی کی صورت میں مویشی منڈی میں قائم کیمپ یا قریب ترین شفاء خانہ حیوانات سے رابطہ کریں علاوہ ازیں ضلعی دفاتر لائیو سٹاک دفتر معاون ناظم اور دفتر ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک اینڈ پولٹری ڈویلپمنٹ سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے

متعلقہ عنوان :