عاطف خان وزیراعلی نہ بنائے جانے پر دلبرداشتہ ہوگئے
خیبرپختونخواہ کے سابق وزیر تعلیم نے اپنے سیاسی مستقبل سے متعلق دوست احباب سے مشورے شروع کردیے، محمود خان کو وزارت اعلیٰ دیے جانے کے فیصلے کو حیران کن قرار دے دیا
محمد علی جمعہ 10 اگست 2018 20:25
(جاری ہے)
اس سے قبل اطلاعات یہ تھیں کہ عمران خان سابق وزیر تعلیم عاطف خان کو صوبے کا وزیراعلی بنانے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔
تاہم پھر پرویز خٹک کی بھرپور مخالفت کے باعث تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عاطف خان کی جگہ محمود خان کو خیبرپختونخواہ کے وزیراعلی کیلئے نامزد کردیا۔ محمود خان خیبرپختوںخواہ اسمبلی کے پہلے اجلاس میں ہی ممکنہ طور پر وزارت اعلی کے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے۔ اس حوالے سے اب 2 روز کی خاموشی کے بعد عاطف خان کا پہلا ردعمل جاری کرنے سے متعلق انگریزی اخبار نے دعویٰ کیا ہے۔ انگریزی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ کا وزیراعلی نہ بنائے جانے پر عاطف خان دلبرداشتہ ہوگئے ہیں۔ عاطف خان نے محمود خان کو صوبے کا وزیراعلی بنائے جانے کے فیصلے کو حیران کن قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ عاطف خان کی رائے میں عمران خان کے اس فیصلے سے بحران وقتی طور پر تو ٹل گیا ہے، لیکن آگے چل کر سینئر رہنماوں کے آپسی اختلافات کے باعث معاملات مزید گھمبیر ہو جائیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عاطف خان نے اپنے سیاسی مستقبل کے متعلق مشورے بھی شروع کر دیے ہیں۔ عاطف خان اپنے دوست احباب اور اہل خانہ کے ساتھ سیاسی مستقبل سے متعلق تفصیلی مشورے کر رہے ہیں اور جلد ایک اہم اعلان کریں گے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ عاطف خان اس مرتبہ بھی خیبرپختوںخواہ کی کابینہ میں شامل ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
دو سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.