ضلع سرگودھا سے پانچ نو منتخب ایم این اے حلف اٹھائیں گے

جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں ضلع سرگودھاکی پانچ قومی اسمبلی کی نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ نوازنے کلین سوئپ کیا تھا

اتوار 12 اگست 2018 20:01

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2018ء) ضلع سرگودھا سے پانچ نو منتخب ایم این اے حلف اٹھائیں گے،25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں ضلع سرگودھاکی پانچ قومی اسمبلی کی نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ نوازنے کلین سوئپ کیا تھا ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کر دہ نوٹفکیشن کے مطابق حلقہ این اے 88 سے ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ، حلقہ این اے 89 سے محسن شاہ نواز رانجھا ، حلقہ این اے 90 سے چوہدری حامد حمید، حلقہ این اے 91 سے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور حلقہ این اے 92 سے جاوید حسنین شاہ کامیاب ہوئے تھے، جیتنے والے تمام امیدواروں کا تعلق پاکستان مسلم لیگ نواز سے ہے،یاد رہے کہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج حاصل کرنے اور بار بار گنتی پر حلقہ این اے 90 اور 91 کے ایم این ایز کو 7 اے ٹی اے سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمات بھی درج ہو چکے ہیں، قومی اسمبلی کی جانب سے تمام نو منتخب ایم این ایز کو ٹیلی فونکل رابطے کے ذریع آج صبح 10 بجے ہونے والے حلف براداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، تمام ارکین قومی اسمبلی رات گئے اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئے، جو آج حلف اٹھائیں گے۔