پیپلز پارٹی وفاق کی علامت‘دیوار سے لگانے کا خواب پورا نہیں ہوگا،محمد اشرف بھٹی

اتوار 12 اگست 2018 20:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مضبوط وفاق کی علامت ہے جو پاکستان کے تمام صوبوں سمیت آزاد کشمیر میں بھی یکساں مقبول ہے پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کے خواب دیکھنے والے خود دیوار سے لگ جائیں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزمقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ معاشرے کے کچلے ہوئے اور مظلوم لوگوں کی آواز بن کر ابھری ہے،یہ پیپلز پارٹی ہی ہے جس کے پلیٹ فارم سے راجہ پرویز اشرف، سید یوسف رضا گیلانی اور چوہدری عبدالمجید جیسے کارکن وزارت عظمیٰ پر فائز ہوتے ہیں جب کہ دیگر جماعتوں میں سیاسی و معاشی لحاظ سے تگڑے لوگوں کو یہ عہدے دیئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں ، کاشتکاروں اور مظلوموں کی جماعت ہے جب بھی پیپلزپارٹی اقتدار میں آئی عوام کو عملی طور پر ریلیف دیا سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو کی قیادت میں پارٹی متحد ہے اورکوئی طاقت پیپلز پارٹی کو ختم نہیں کر سکتی۔