پاکستان مسلم لیگ (ن) ،ْ پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے تیسری مرتبہ اقتدار کی پرامن منتقلی جمہوریت کیلئے خوش آئند قرار دیدیا

قومی اسمبلی وجود میں آ چکی ہے ،ْ آگے بڑھنے کے لئے ملک میں جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے ،ْ برجیس طاہر ،ْ راجہ پرویز اشرف ،ْ حنا ربانی کھر تحریک انصاف عوام کے مسائل کے حل، قانون کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام اور آئین کی حکمرانی کیلئے اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلے گی ،ْشاہ محمود قریشی

پیر 13 اگست 2018 14:43

پاکستان مسلم لیگ (ن) ،ْ پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے تیسری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ،ْ پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے تیسری مرتبہ اقتدار کی پرامن منتقلی جمہوریت کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی وجود میں آ چکی ہے ،ْ آگے بڑھنے کے لئے ملک میں جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے ۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر لیگی رہنما برجیس طاہر نے کہاکہ ملک کو اس وقت مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے، جمہوریت کے استحکام کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ،ْمسلم لیگ (ن) جمہوریت کے استحکام، قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں تعمیری کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نئی قومی اسمبلی وجود میں آ چکی ہے، ملک کو اس وقت مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے ،ْ پیپلز پارٹی ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے بھرپور طریقے سے کام کرے گی اور ہمارا کردار پہلے کی طرح تعمیری ہوگا۔

سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کی نومنتخب رکن قومی اسمبلی حنا ربانی کھر نے کہا کہ آگے بڑھنے کے لئے ملک میں جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد ملک میں نئی حکومت قائم ہونے جا رہی ہے ،ْجمہوریت اور قانون کی حکمرانی کو قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے، جمہوری عمل آگے بڑھے گا تو اس سے عوام کے مسائل حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

میڈسے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کے مسائل کے حل، قانون کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام اور آئین کی حکمرانی کے لئے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کا واضح مینڈیٹ لے کر آئی ہے اور ہم عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے بھرپور کوششیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ہم ساتھ لے کر چلیں گے اور قومی معاملات پر اتفاق رائے سے آگے بڑھیں گے۔